29 فروری 2012 - 20:30

بحرین کے ایک انقلابی رہنما نے بحرین میں آزادی بیان کو ایک بڑا جھوٹ قرار دیا۔

ابنا: بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے رکن یوسف المحافظ نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ آل خلیفہ کے حامیوں کےعلاوہ کسی کو آزادی بیان کی نعمت میسر نہیں ہے یہانتک کہ انسانی حقوق کے کارکنوں کو بھی طرح طرح کے مسائل کاسامنا ہے اوران تنظیمون کے بہت سے کارکنوں کو قید بھی کردیا گيا ہے۔

انہوں نے آل خلیفہ کی بڑھتی ہوئي مجرمانہ کاروائيوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ڈکٹیٹر حمد بن عیسی آزادی بیان کے بارے میں ایسے عالم میں دعوے کررہا ہے کہ اس کے کارندے آئے دن شہریوں کواغوا کرکے انہیں قتل کردیتے ہیں اور گھروں پر بھی وحشیانہ طریقے سےحملے کررہے ہیں۔ قابل ذکر ہے ملت بحرین گذشتہ برس سے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے شاہی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔

آل خلیفہ نے سعودی عرب کی فوجی مدد سے انقلاب بحرین کو کچلنے کی وحشیانہ کاروائيوں جاری رکھی ہیں اور اب تک دسیوں افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔ امریکہ اورسعودی عرب کی حمایت یافتہ آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت بچوں اور خواتین پر بھی تشدد ڈھانے میں شرم محسوس نہیں کرتی۔....... /169